متنازع انٹرویو پانڈیا اور لوکیش کو بھارت نے فوری طور پر واپس بلا لیا
ہم یقینی طور پر ایسی باتوں کی کبھی حمایت نہیں کریں گے، بھارتی کپتان کوہلی

بھارتی کرکٹرز ہردیک پانڈیااور لوکیش راہول کو خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر معطل کرتے ہوئے پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس بلا لیاگیا۔
وہ ہفتے کو آسٹریلیا سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے، دونوں کرکٹرز نے بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام ' کافی ود کرن' میں خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس دیے تھے جس کے بعد انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ونود رائے نے کہاکہ دونوں کرکٹرز کو زیرالتوا انکوائری تک معطل کردیا گیا ہے۔
کوہلی نے پانڈیا کے خواتین سے متعلق متنازع انٹرویو سے دوری اختیار کرلی
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ہردیک پانڈیا کی جانب سے خواتین سے متعلق متنازع انٹرویو سے دوری اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان نے واضح کہا کہ اس طرح کے بیانات کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہوسکتے، ہم یقینی طور پر ایسی باتوں کی کبھی حمایت نہیں کریں گے۔