یاسرشاہ کی انجری پر شکوک دور

یاسرشاہ 19جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلیے منتخب اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں

لیگ اسپنر نجی مصروفیات کی وجہ سے  ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوسکے تھے

یاسر شاہ کی انجری پر شکوک دور ہوگئے۔


لیگ اسپنر سنچورین اور کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے لیکن ناسازگار کنڈیشنز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرپائے، انجری کے باعث گزشتہ دونوں میچز میں زیرغور نہ لائے جانے والے شاداب خان نے سنچورین ٹیسٹ میں ان کی جگہ لی۔

گھٹنے میں تکلیف پر گزشتہ روز یاسر شاہ کو جوہانسبرگ کے اسپتال میں ٹیسٹ کیلیے بھجوایا گیا تھا، پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنر کا اسکین کلیئرآیا ہے، یاد رہے کہ یاسرشاہ 19جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلیے منتخب اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، ان کی وطن واپسی پہلے ہی طے تھی۔
Load Next Story