ہیری پوٹر کی مصنفہ کے فرضی نام سے ناول کا بھانڈا پھوٹ گیا

’بلبل کی پکار‘ نامی اس ناول کے لیے جے کے راؤلنگ پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں۔

’بلبل کی پکار‘ نامی اس ناول کے لیے جے کے راؤلنگ پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ہیری پوٹر سیریز کی شہرہ آفاق مصنفہ جے کے راؤلنگ نے رابرٹ گیل بریتھ کے فرضی نام سے جرم پر مبنی ناول لکھا ہے، تاہم اب اس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔


'بلبل کی پکار' نامی اس ناول کے لیے جے کے راؤلنگ پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں۔ اس ناول کا مرکزی کردار ایک سابق فوجی ہے جو بعد میں پرائیویٹ جاسوس بن جاتا ہے۔ یہ کتاب اپریل میں شائع ہوئی تھی اور اب تک اس کے ڈیڑھ ہزار نسخے فروخت ہو چکے ہیں۔ راؤلنگ کا راز اس وقت فاش ہوا جب اخبار سنڈے ٹائمز نے یہ قیاس آرائی کی کہ کوئی گمنام شخص اس قدر ہنرمندی سے لکھی ہوئی کتاب کا مصنف کیسے ہو سکتا ہے۔
Load Next Story