بی بی سی کا متحدہ سے متعلق رپورٹ ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ
اوون بینیٹ جونزکا طویل مضمون وکیل سے مشاورت کے بعد نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، بی بی سی ترجمان
اوون بینیٹ جونزکا طویل مضمون وکیل سے مشاورت کے بعد نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، بی بی سی ترجمان فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے نیوز نائٹ پروگرام کے رپورٹرکی ایم کیو ایم سے متعلق مکمل رپورٹ ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی بی سی کے پروگرام نیوز نائٹ میں متحدہ قومی موومنٹ پرڈاکیومینٹری پیش کی گئی تھی اس پروگرام کے رپورٹراوون بینیٹ جونز نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کی تھی، میڈیا رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ اوون بینیٹ جونزکا طویل مضمون وکیل سے مشاورت کے بعد نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں بی بی سی پرکوئی دبائو نہیں ترجمان کاکہنا ہے ایم کیوایم کے متعلق پروگرام بی بی سی کے چینل 2اور تمام ریڈیو چینلوں پر نشرکیا گیا ، ایم کیو ایم کے بارے میں رپورٹ سے متعلق دبائوکی خبرمیں کوئی سچائی نہیں۔