عید پر اسٹیج فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس
الحمراء تھیٹرکے ہال ، ناز تھیٹراورتماثیل تھیٹر میں ڈراموںکا...
لاہورمیں مختلف تھیٹروں میںعیدالفطرکے خصوصی اسٹیج ڈرامے پیش کیے گئے جن میں معروف فنکاروں اور اداکارائوں نے حصہ لیا۔ فوٹو : فائل
عیدالفطر کے موقع پرلاہور کے مقامی تھیٹروں میں پیش کیے جانے شوالے ڈراموں نے بھی شائقین ڈرامہ کے دل جیت لیے۔ فنکاروںکی عمدہ پرفارمنس پر حاضرین خوب داددی جس کے باعث عید کے تینوں روزپیش کیے جانے والے شومیں لوگوںکی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایک طرف مزاحیہ فنکاروں کی دلچسپ تکرار تھی تودوسری طرف اداکارائوں کے مقبول گیتوں کے رقص نے بھی شرکاء کوخوب محظوظ کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں الفلاح، محفل، تماثیل، ناز اورالحمراء سمیت دیگرتھیٹروں میںعیدالفطرکے خصوصی اسٹیج ڈرامے پیش کیے گئے جن میں معروف فنکاروں اور اداکارائوں نے حصہ لیا۔
الفلاح تھیٹرمیں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ''میںجوان ہوگئی'' میں پہلی مرتبہ فلماسٹارلیلیٰ نے بھی پرفارم کیاہے۔ جب کہ ان کے مدمقابل اداکارہ صائمہ خان اوردیگر فنکار شامل ہیں۔ ڈرامے میں اداکارہ لیلیٰ اورصائمہ خان کے درمیان رقص کا سخت مقابلہ جاری ہے جب کہ دوسری جانب محفل تھیٹرمیں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے '' کھیل قسمت کا '' میں اداکارہ میگھا اورخوشبومیں دونوں کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔
جس کی وجہ میگھا کو شائقین کی جانب سے بہتررسپانس ملناہے۔ اسی طرح الحمراء تھیٹرکے ہال ، ناز تھیٹراورتماثیل تھیٹر میں ڈراموںکا بزنس بہتررہا۔