کوہلی کی وکٹ کو نہیں بھولوں گا رچرڈسن

ویرات کوہلی کی وکٹ میرے لیے سب سے اہم اور میں اسے لمبے عرصے تک یاد رکھوں گا، رچرڈسن

ویرات کوہلی کی وکٹ میرے لیے سب سے اہم اور میں اسے لمبے عرصے تک یاد رکھوں گا، رچرڈسن 

بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے آسٹریلوی ہیرو جھے رچرڈسن کہتے ہیں کہ میں کافی عرصے تک ویرات کوہلی کی وکٹ کو نہیں بھول پائوں گا۔


وہ کہتے ہیں کہ میری اب توجہ باقی دو ون ڈے میچز پر مرکوز ہے، ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے مجھے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سلیکشن کیلیے اپنا کیس مضبوط کرنے کا میرے پاس یہی موقع ہے، ہم نے میگا ایونٹ سے قبل کافی سفید بال کی کرکٹ کھیلنی ہے، اگر میں اگلے ٹور کیلیے بھی منتخب ہوا تو یہ میرے لیے بہت ہی اچھی خبر ہوگی۔ پہلے ون ڈے میں پرفارمنس پر ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی وکٹ میرے لیے سب سے اہم اور میں اسے لمبے عرصے تک یاد رکھوں گا۔
Load Next Story