’’ایف آئی آر‘‘ کی اصلی ’’چندر مکھی چٹالا‘‘ کی واپسی ہوگئی
مجھے ایسا محسوس ہور ہا ہے جیسے میں اپنے دوستوں کے درمیان واپس آگئی ہوں،کویتا
مجھے ایسا محسوس ہور ہا ہے جیسے میں اپنے دوستوں کے درمیان واپس آگئی ہوں،کویتا فوٹو : فائل
کامیڈی سیریل ''ایف آئی آر'' کی ہر دلعزیز دبنگ پولیس والی ''چندر مکھی چٹالا'' اپنے پولیس اسٹیشن واپس آنے کے لئے تیار ہے ۔
بات کچھ یوں ہے کہ بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ''کویتا کوشک'' جو کامیڈی سیریل ''ایف آئی آر'' میں پچھلے سات سالوں سے انسپکٹر چندر مکھی چٹالا کا کردار ادا کر رہی تھیں ۔ چھ ماہ کے وقفہ کے بعد دوبارہ سیریل میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں ۔کویتا چھ مہینے پہلے شو کو خیر باد کہہ کر چلی گئی تھیں اور ان کی جگہ اداکارہ ''چتراشی'' ، جولا مکھی چٹالا کا کردار کر رہی تھیں ۔
شو پر اپنی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کویتا نے بتایا مجھے ایسا محسوس ہور ہا ہے جیسے میں اپنے دوستوں کے درمیان واپس آگئی ہوں، صرف میں ہی نہیں بلکہ میری پوری ٹیم بھی بیحد پرجوش ہے ۔ سیریل میں میری انٹری بھی بہت دھماکے دار انداز میں ہوگی جس میں ایکشن بھی ہے اور کامیڈی بھی ۔ کویتا کوشک نے ایف آئی آر میں دبنگ ہریانوی پولیس آفیسر کے کردار میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور ان کے اسی منفرد انداز کے لئے انھیں کئی بار ٹیلی ایوارڈز اور بہترین مزاحیہ اداکارہ کے ایوارڈ ز دئیے جاچکے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے ''چندر مکھی چٹالا'' کی واپسی کیا رنگ لاتی ہے۔