ٹی وی اداکار ہتین تیجوانی نے اکشے کمار کے ساتھ فلم سائن کرلی

ہتین تیجوانی جوکہ آج کل ٹی وی سیریل ’’پوتر رشتہ‘‘ میں مرکزی کردار کر رہے ہیں

ہتین تیجوانی جوکہ آج کل ٹی وی سیریل ’’پوتر رشتہ‘‘ میں مرکزی کردار کر رہے ہیں فوٹو : فائل

مشہور ٹی وی اداکار ہتین تیجوانی بہت جلد بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ فلم میں نظر آئینگے۔

ہتین تیجوانی جوکہ آج کل ٹی وی سیریل ''پوتر رشتہ'' میں مرکزی کردار کر رہے ہیں ، اس سے پہلے پروڈیوسر ایکتاکپور کی فلم ''کرشنا کوٹیج'' میں بھی معاون کردار ادا کرچکے ہیں ۔ البتہ سپرسٹار اکشے کمار کے ہتین کی یہ پہلی فلم ہوگی ۔ اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ہتین نے کہا یہ ایک چھوٹا سا کردار ہے ۔ میں نے اس فلم کی پیشکش پروڈیوسر رمیش تورانی کی وجہ سے قبول کیا ہے کیونکہ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔


فلم ''انٹریٹمنٹ'' کی مرکزی کاسٹ میں اکشے کمار کے علاوہ ساوتھ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا بھی شامل ہیں ۔ یہ فلم مارچ 2014 ء میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے ۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں انہو ں نے بتایا کہ یہ میری حقیقی زندگی سے قریب تر ہے یعنی میں ایک ٹیلی ویژن ایکٹر کا کردار کر رہا ہوں ۔ ہتین تیجوانی سیریل ''پوتر رشتہ'' کے علاوہ کرائم شو ''سودھان انڈیا'' میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے مقبول ٹی وی سیریلز ''کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی '' ، ''کرم اپنا اپنا'' اور ''کٹنب'' شامل ہیں ۔

 
Load Next Story