مدن موہن کو مداحوں سے بچھڑے 38برس بیت گئے

کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا ،پہلی فلم ’’آنکھیں‘‘ 1950میں ریلیز ہوئی

کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا ،پہلی فلم ’’آنکھیں‘‘ 1950میں ریلیز ہوئی فوٹو : فائل

لاتعداد مدھر دھنوں کے خالق برصغیرکے نامورموسیقار مدن موہن کو مداحوں سے بچھڑے اڑتیس برس بیت گئے فلم ''ویر زارا ''کے گانوں کے لیے ان کی موسیقی ان کی موت کے کئی سال بعد استعمال کی گئی ۔

مدن موہن نے کیریئر کا آغاز ال انڈیا ریڈیو سے کیا ۔ان کی موسیقی سے سجی پہلی فلم "انکھیں "تھی جو 1950میں ریلیز ہوئی اس کے بعد مدن موہن کا میوزک فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جانے لگا تیس سال سے زائد عرصہ پرمحیط فلمی کیریئر میں انھوں نے لاتعدادخوبصورت دھنیں تخلیق کیں عدالت میرا سایہ دستک اور ہیر رانجھا جیسی سپرہٹ فلموں کے موسیقار مدن موہن ہی تھے۔




مدن موہن فلمی غزل کی موسیقی دینے میں خصوصی مہارت رکھتے تھے ان کی دھنوں پر گائے گئے گیت اج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں مدن موہن جولائی 1975میں دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن اپنے لازوال گیتوں کی شکل میں وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں ۔
Load Next Story