بیہودہ ڈائیلاگ والی بھارتی فلم ’’فقرے‘‘ کی پاکستان میںنمائش
فلم کی کاسٹ میں پولکٹ سمراٹ، منجوت سنگھ، علی فضل، ریچاچڈا، پریاآنند، ویشاکا سنگھ، ورون شرما اورپنکج تریپاٹھی شامل ہیں.
فلم کی کاسٹ میں پولکٹ سمراٹ، منجوت سنگھ، علی فضل، ریچاچڈا، پریاآنند، ویشاکا سنگھ، ورون شرما اورپنکج تریپاٹھی شامل ہیں. فوٹو:فائل
' مرکزی فلم سنسربورڈ ' نے پاکستانی سینما گھروں میں گالم گلوچ اوربیہودہ ڈائیلاگ سے بھرپوربالی وڈ کے نئے فنکاروں کی فلم '' فقرے ''کی ماہ رمضان میں نمائش کا ''تحفہ'' دیدیا۔
فلم کی کاسٹ میں پولکٹ سمراٹ، منجوت سنگھ، علی فضل، ریچاچڈا، پریاآنند، ویشاکا سنگھ، ورون شرما اورپنکج تریپاٹھی شامل ہیں جب کہ فلم کے ڈائریکٹرمرگدیپ سنگھ لامبا اور پروڈیوسرفرحان اختراور ریتش سدھوانی ہیں۔ مذکورہ فلم کی14 جون سے پاکستانی سینمائوں میں نمائش جاری ہے۔ ویسے توفلم دہلی میں رہنے والے دو ایسے طالبعلموںکی کہانی ہے جوپڑھائی میں نالائق لیکن شرارتوں میں پہلی پوزیشن پررہتے ہیں۔ دونوں کوراتوںرات کروڑوں پتی بننے کا شوق رہتا ہے۔ایک خواب دیکھتا ہے تودوسرا خواب کی '' تعبیر'' کونمبروں کی شکل دے کرلاٹری پرانعام جیتتا ہے۔