سہراب گوٹھ محکمہ تعلیم کی عمارت این جی او سے پولیس کے قبضے میں چلی گئی

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے افسران تماشہ دیکھتے رہ گئے، یوسف پلازہ پولیس نے عمارت پرتالالگاکر اپنی تحویل میں لے لیا

سہراب گوٹھ : قبضہ کی گئی عمارت کے سامنے اسکول کے بچے احتجاج کررہے ہیں

سہراب گوٹھ میں صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن کی کروڑوں روپے کی عمارت پر قبضہ کی خبر ''ایکسپریس''میڈیاگروپ پر آنے اورمعاملے پر وزیرتعلیم سندھ سردارعلی شاہ کے نوٹس کے بعد قبضہ کرنے والی این جی اوتوعمارت سے غائب ہوگئی ہے۔

تاہم علاقہ پولیس عمارت پر نئے قابض کے طور پر سامنے آ گئی ہے اورصوبائی وزیرتعلیم کی جانب سے عمارت سے نجی پارٹی کاقبضہ ختم کرانے کے احکامات کوہوامیں اڑاتے ہوئے یوسف پلازہ تھانے کی پولیس نے گورنمنٹ بوائز معصومیہ اسکول کی عمارت کوپیرکی دوپہراپنی تحویل میں لے لیاہے اورعمارت کے دروازے پر اپنا تالا ڈال دیا ہے جبکہ عمارت کواپنے قبضے میں لینے کے لیے وہاں پہنچنے والے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے متعلقہ افسران محض تماشائی بنے عمارت کوایک قبضے سے دوسرے قبضے میں جاتے ہوئے دیکھتے رہے لیکن عملی طورپراس سرکاری عمارت کا قبضہ لینے میں ناکام رہے۔


پیر کوصورتحال اس وقت ایک نیا رخ اختیار کر گئی جب صوبائی وزیرتعلیم سردارعلی شاہ کے احکامات پر ڈائریکٹوریٹ اسکولز پرائمری اور ڈائریکٹوریٹ اسکولز سیکنڈری کے افسران سہراب گوٹھ پر علامہ اقبال اسکول سے متصل اپنی عمارت خالی کرانے پہنچے تووہاں موجود چوکیدار اور سرفرازنامی آدمی ابتدا میں اس عمارت پرکبھی اپنی ملکیت اور کبھی کرائے دارہونے کادعویٰ کرتے رہے تاہم افسران کی تعدادجوں جوں بڑھتی رہی عمارت پر قابض چوکیدار اور سرفرازنامی شخص صورتحال گھمبیرہوتی دیکھ کروہاں سے اچانک غائب ہوگئے واضح رہے کہ ''ایکسپریس'' میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی عمارت پر قبضے کی خبرشائع ہونے کے بعد صوبائی وزیرتعلیم کے احکامات پر ڈائریکٹراسکولز سیکنڈری حامد کریم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرنے والے سبجیکٹ اسپیشلسٹ مشرف علیاورایڈیشنل ڈائریکٹر پرائمری سلیم اعوان،اسسٹنٹ ڈائریکٹرپرائمری لیٹیگیشن نواز علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹرکوالٹی ایشورنس مہدی حسن، تعلقہ ایجوکیشن افسرظفر،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مقصودقریشی سمیت عملے کے دیگرافرادعمارت خالی کرانے کے لیے پہنچے تھے۔

تاہم جب این جی اوکے افرادوہاں سے غائب ہوئے توان افسران کی ایک ٹیم ڈپٹی کمشنرضلع وسطی جبکہ دوسری ٹیم یوسف پلازہ تھانے پہنچی جہاں متعلقہ ایس ایچ اوانیلا قادری کی جانب سے سرفرازکوفون کرکے بلایاگیامذکورہ شخص وہاں پہنچے پر ایک بارپھرعمارت کی کوئی قانونی دستاویز پیش نہیں کرسکاجس کے بعد پولیس نے موقف اختیارکیاکہ چونکہ معاملہ پیچیدہ ہے لہذاہم متعلقہ پارٹی کوسات روزکاوقت دیں گے تاکہ وہ اس مدت میں عمارت کے دستاویزپیش کردیں اوراثناء میں عمارت پولیس اپنی تحویل میں رکھے گی جس کے بعد علاقہ پولیس کی جانب سے موبائل بھجواکرعمارت کے گیٹ پر اپناتالالگادیاگیا ''ایکسپریس''کے رابطہ کرنے پر یوسف پلازہ تھانے کی ایس ایچ اوانیلاقادری کاکہناتھاکہ ہم نے دونوں پارٹیوں کوسات روزکاوقت دیاہے ہمارے بلانے پر سرفرازآگیاتھااس کاکہناتھاکہ اس نے کسی مشیرنامی آدمی سے یہ جگہ کرائے پر لی ہے مشیرکوفون کیا۔

تاہم وہ نہیں آیااس سے کہاکہ پیپرووٹس اپ کریں لیکن ووٹس بھی نہیں کیاگیاجس کے بعد ڈی ایس پی شوکت رضاکی ہدایت پر ہم نے اس عمارت پر اپنا تالا لگا گیا ہے ادھرایڈیشنل ڈائریکٹرپرائمری سلیم اعوان نے بتایاکہ انھوں نے تمام صورتحال سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن قاضی شاہد پرویز کوآگاہ کردیاہے جبکہ ڈائریکٹر پرائمری اسکول غلام عباس ڈیتھوکواسلام آباد فون کرکے بھی معاملے سے آگاہ کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد عمارت کواپنے قبضے میں لے لیں۔
Load Next Story