خالداخلاق سیکریٹری واپڈاامتیازتاجورایڈیشنل سیکریٹری داخلہ تعینات
اعجازخان ایڈیشنل سیکریٹری پانی وبجلی،سیکریٹری ہاؤسنگ نصرحیات سے چارج واپس
اعجازخان ایڈیشنل سیکریٹری پانی وبجلی،سیکریٹری ہاؤسنگ نصرحیات سے چارج واپس۔ فوٹو: وکی پیڈیا
وفاقی حکومت نے سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈورکس کیپٹن(ر) نصرحیات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی ہے اوراس وزارت کااضافی چارج سیکریٹری پورٹس اینڈشپنگ حبیب اللہ خان خٹک کودیا گیاہے۔
سیکریٹریٹ گروپ گریڈ21 کے تقرری کے منتظر عبدالباسط خان کونیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز(نپس)کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگایا گیا ہے، وہاں تعینات ڈی ایم جی گریڈ 21 کے سیدخالداخلاق گیلانی کو سیکریٹری واپڈالگایا گیاہے۔ ڈی ایم جی گریڈ21 کے ایڈیشنل وفاقی محتسب کراچی اعجازعلی خان کوایڈیشنل سیکریٹری پانی وبجلی، ڈی ایم جی گریڈ21 کے سیکریٹری واپڈا امتیازتاجور کوایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈی ایم جی گریڈ21 کے سندھ میں تعینات محمدصدیق میمن کوچئیرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی لگایاگیا ہے۔
نمائندے کے مطابق وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات سے جاری ریلیزمیں بتایاگیا ہے کہ وفاقی وزیرمملکت ہاؤسنگ وتعمیرات بیرسٹرعثمان ابراہیم نے پلاٹوںکی الاٹمنٹ کے حوالے سے شکایات کے پیش نظر ملک ظفرعباس سے ڈائریکٹرجنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاوسنگ فاؤنڈیشن کے عہدے کااضافی چارج واپس لے لیاہے۔