بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: خضدار اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 7 ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 68 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔