گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا

جعفر مندوخیل 2024کے انتخابات میں صوبائی نشست پر الیکشن ہار گئے تھے


ویب ڈیسک May 06, 2024
جعفر مندوخیل 2024کے انتخابات میں صوبائی نشست پر الیکشن ہار گئے تھے

نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

کوئٹہ میں گورنر ہاؤس میں شیخ جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ہاشم خان کاکڑ نے نامزد گورنر سے حلف لیا۔

شیخ جعفر خان نون لیگ بلوچستان کے صوبائی صدر ہیں۔ شیخ جعفر 26 دسمبر 1956 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور سیاست کا آغاز 1974 سے طلباء سیاست سے کیا۔ شیخ جعفر خان مندوخیل مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صدر بھی رہے۔

جعفر مندوخیل 2024کے انتخابات میں صوبائی نشست پر الیکشن ہار گئے تھے۔ انہوں نے 2024 میں انتخابات سے قبل ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے