نئے مالی سال ایف بی آر کا ہدف ساڑھے 12 ہزار ارب ہوسکتا ہے، چیئرمین ایف بی آر

ویب ڈیسک  پير 27 مئ 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: چئیرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے،  نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کیے جائیں گے۔

آئندہ وفاقی بجٹ تجاویز پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے، ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں، تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی، کوشش کر رہے ہیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے، ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔