- وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا پاپوا نیو گنی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق
- خاتون مسافر کو عملے نے منہ اور ہاتھ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے کیوں باندھا تھا
- کراچی؛ عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 5 جاں بحق
- خوش رہیں، سلامت رہیں؛ مودی کا عید پر پیغام
- طیارے جتنی آواز پیدا کرنے والی انتہائی چھوٹی مچھلی
- انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے سے دماغی افعال شدید متاثر ہوتے ہیں
- اپنا حق لینا جانتے ہیں، اب کی بار کشتیاں جلا کر نکلیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا
- پاکستان کیخلاف جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، آرمی چیف
- گورنر پنجاب بچوں سے عید ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے، 10 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان
- پنجاب کے بجٹ میں کسان کارڈ کیلیے 10 ارب روپے مختص
- پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ جاری
- لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کا کوئی اثر لیں گے، رانا ثناء
- غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 37ہزار سے متجاوز
- سیکرٹری داخلہ پنجاب قیدی بچوں سے ملنے جیل پہنچ گئے، مل کر کھانا کھایا
- اس عید پر غزہ کے بے گھر مسلمان بہت درد اور تکلیف میں ہیں، صدر جوبائیڈن
- حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے، شیخ رشید
- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- شام سے درمیانی شب تک ورزش شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
سرکاری افسران کا پرائیویٹ گاڑیوں پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کا انکشاف
کراچی: سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور پرائیویٹ گاڑیوں پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
چیف سیکرٹری کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق یہ ایک بہت بڑا مجرمانہ عمل ہے، جس پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے علاوہ پرائیویٹ گاڑیوں پر بھی جعلی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلارہے ہیں۔
چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات بورڈ، تمام محکموں کے سیکرٹریز اور آئی جی کو بھی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر کے تمام ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری سندھ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ افسران کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جائے۔ کسی محکمے کے افسر کی گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ نہیں لگنی چاہیے جو رجسٹرڈ نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔