ورلڈ انڈر21 اسنوکر ایونٹ پاکستان کے 3 کھلاڑی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
قومی ٹیم کے چوتھے رکن محسن عامر اپنا تیسرا میچ بھی ہارنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
قومی ٹیم کے چوتھے رکن محسن عامر اپنا تیسرا میچ بھی ہارنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ فوٹو: فائل
پاکستان کے 3 کھلاڑی چین کے شہر بیجنگ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق لیگ کی بنیاد پر ہونے والے پہلے راؤنڈ میں قومی چیمپئن حمزہ اکبر، ایشین نمبر2 محمد ماجد علی اور قومی جونیئر چیمپئن شپ کے فائنلسٹ عامر طارق نے اپنے 5 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کر کے ناک آؤٹ کی بنیاد پر ہونے والے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ قومی ٹیم کے چوتھے رکن محسن عامر اپنا تیسرا میچ بھی ہارنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
منگل کو ناک آؤٹ راؤنڈ میں محمد ماجد علی نے بھارت کے نتیش مدن کو 4-0 سے شکست دیدی، ماجد نے یہ مقابلہ 69-48، 62-28، 86-02 اور 76-21 سے جیت کر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی، قومی چیمپئن حمزہ اکبر نے پولینڈ کے فلیپیوک کو 4-1 سے زیر کیا، ان کا اسکور 67-0، 82-71، 76-19، 43-64 اور65-30 رہا،عامر طارق نے ہانگ کانگ کے چین ہن فنگ کو سخت مقابلے کے بعد4-2 سے قابو کیا۔