عید کارڈ بھیجنے کی روایت دم توڑنے لگی ای میل اور ایس ایم ایس سہارا بن گئے
شہری موبائل فون،ای میل اورفیس بک پرمبارک باد بھیجنےلگے،عیدکارڈدینےکا شوق بچوں میں برقرار،ہول سیل دکانیں کم ہوگئیں.
لائٹ ہاؤس پرعید کارڈوں کے اسٹال شہریوں کی توجہ کے مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
KARACHI:
کمیونی کیشن ٹیکنالوجی میں انقلابی ترقی کے بعد سماجی رابطوں کے روایتی طریقے تیزی سے معدوم ہورہے ہیں۔
عید کارڈ کا شمار بھی ان ہی روایات میں کیا جاتا ہے،عید پر تہنیتی پیغامات اور اپنے پیاروں کو عید کارڈ کے ذریعے مبارکباد دینے کا روایتی طریقہ بھی تیزی سے معدوم ہورہا ہے تاہم اس کاروبار سے وابستہ افراد نت نئی جدت کے ساتھ اس روایت کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،کراچی میں پاکستان چوک کی پرنٹنگ مارکیٹ اور اس کے اطراف میں عید کارڈ کی دکانیں سجادی گئی ہیں تاہم عید کارڈ کی خریداری ہر گزرتے سال کے ساتھ کم سے کم ہوتی جارہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ چند سال قبل تک پاکستان چوک کی پرنٹنگ مارکیٹ میں25 سے زائد دکانوں پر ہول سیل میں عید کارڈ فروخت کیے جاتے تھے تاہم اس سال یہ تعداد کم ہوکر 6 سے 7دکانوں تک محدود ہوچکی ہے،عید کارڈ فروخت کرنیوالوں کے مطابق عید کارڈز کے خریدار زیادہ تر نوجوان تھے لیکن اب موبائل فون انٹرنیٹ ای میل اور فیس بک کے باعث عید کارڈ بھیجنے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے،زیادہ تر نوجوان کمپیوٹر پر ہی کارڈ ڈیزائن کرکے ای میل کے ذریعے دوستوں کو میل کردیتے ہیں دکانداروں کے مطابق بچوں کی حد تک شوق اب بھی برقرار ہے۔