توانائی بحران پرقابو پانے کیلیے پاکستان کی مدد کرینگےچینی سفیر

پاک چین اچھی ہمسائیگی باہمی اعتماد،تعاون اور طویل عرصے سے ایک دوسرے کاہردکھ سکھ میں ساتھ دینے کانتیجہ ہے, چینی سفیر.

پاک چین اچھی ہمسائیگی باہمی اعتماد،تعاون اور طویل عرصے سے ایک دوسرے کاہردکھ سکھ میں ساتھ دینے کانتیجہ ہے, چینی سفیر. فوٹو : فائل

پاکستان میں چین کے نئے سفیرسن وی دونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین قریبی دوست، بااعتماد شراکتدار اور بھائی ہیں۔


مستقبل میں ان کے تعلقات مزیدمستحکم ہونگے،ایک استقبالیہ سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ پاک چین اچھی ہمسائیگی باہمی اعتماد،تعاون اور طویل عرصے سے ایک دوسرے کاہردکھ سکھ میں ساتھ دینے کانتیجہ ہے،یہ دوستی وقت اور سیاسی تبدیلیوں کے باوجود مستحکم رہی جوممالک کے درمیان تعلقات کی اعلیٰ مثال ہے، وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ کامیاب دورہ چین کاذکرکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دونوںممالک نے دوستانہ اورتعمیری روابط کو فروغ دیا، نئے دورمیں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات مسلسل مضبوط اورگہرے ہونگے،انہوں نے کہ ہمیں پاکستان کیساتھ دوستی پرفخرہے جومضبوط اورخوشحال ملک بنے گا۔ آئی این پی کے مطابق سن وی ڈونگ نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کی کمی پرقابو پانے میںچین ہرقسم کی مددکریگا۔
Load Next Story