متنازع سائٹس بلاک کرنے کیلیے کوئی ٹیکنالوجی موجود نہیںحکومت

کوئی گارنٹی نہیں کہ کوئی متنازع فلم یا مواد یوٹیوب پر نہیں دیکھی جا سکے گی۔

کوئی گارنٹی نہیں کہ کوئی متنازع فلم یا مواد یوٹیوب پر نہیں دیکھی جا سکے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو وزارت آئی ٹی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایسی کوئی ٹیکنالوجی موجود نہیں جس کی مدد سے متنازع سائٹس کو بلاک کیا جاسکے۔


یو ٹیوب کی بحالی کیلیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ کوئی متنازع فلم یا مواد یوٹیوب پر نہیں دیکھی جا سکے گی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے قرار دیا کہ یو ٹیوب کی بحالی کا انحصار پی ٹی اے اور وزارت کی اس تکنیکی صلاحیت میں ہے کہ وہ اس متنازعہ مواد کو بلاک کرسکے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے وسیم توقیر ماہرین کے ساتھ میٹنگ کریں اور جائزہ لیں کہ ملک میں کس حد تک تکنیکی صلاحیت موجود ہے وگرنہ عدالت بنیادی حقوق اور عوامی مفاد میں آئینی بنیادوں پر فیصلہ کریگی۔
Load Next Story