ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری زخمی

زخمی شہری مشتاق کو اسپتال منتقل کردیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا، آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

PESHAWAR:
بھارتی فوج کی ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ سے شہری محمد مشتاق زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہری محمد مشتاق زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
Load Next Story