محمود آباد کار سوار ملزمان گھرکے باہربندھاہوا بکرا چوری کرکے فرار
ملزمان بکرے ساتھ ساتھ کھمبے سے بندھا دنبہ بھی کھولنا چاہتے تھے ،ناکام رہے
بکرے کی چوری سے متعلق ان کے پاس کسی نے کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی۔ایس ایچ او فیصل فوٹوفائل
ISLAMABAD:
شہر میں اسٹریٹ کرائمز کے ساتھ ساتھ گھروں کے باہر بندھے ہوئے مویشی بھی محفوظ نہیں رہے۔
موٹر سائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز شہریوں کو دن دیہاڑے موبائل فون، نقدی، طلائی زیورات اور دیگر اشیا سے محروم کر رہے ہیں تو دوسری جانب کار سوار ملزمان محمود آباد کے علاقے سے گھر کے باہر بندھا ہوا بکرا چوری کر کے باآسانی فرار ہوگئے۔ واردات سے قبل ملزمان کا ایک ساتھی گلی کا جائزہ لیتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے مین گیٹ گلی نمبر 5 سے میرون رنگ کی کلٹس کار میں سوار ملزمان گھر کے باہر بندھا ہوا بکرا باآسانی چوری کر کے فرار ہوگئے ، واردات کی بننے والی سی سی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ گلی میں کونے کے مکان کے باہر ایک بکرا اور دنبہ بندھا ہوا ہے اور ان کے بالکل قریب کار کھڑی تھی۔
اس میں سوار ایک شخص جو کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس تھا پہلے اس نے گلی کا جائزہ لیا اور اوپر کی مکانوں کی جانب بھی دیکھتا رہا اس دوران اس کے ساتھی جو کہ کار میں پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا باہر نکل کر کھمبے سے بندھے ہوئے بکرے کو انتہائی پھرتی سے کھول کر کھنچتے ہوئے کار کی پچھلی سیٹ پر لیجاتا ہے اس دوران گلی میں موجود شخص بھی کار کے اگلے دروازے کے قریب جا کر رک جاتا ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ دنبے کو بھی کھول لیں تاہم اس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے،ایس ایچ او محمود آباد انسپکٹر سرور اور بلوچ کالونی تھانے کے ایس ایچ او فیصل نے بتایا کہ بکرے کی چوری سے متعلق ان کے پاس کسی نے کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی۔