کرونا وائرس عرب ریاستوںسے پاکستان منتقل ہونیکا خدشہ

مشرق وسطیٰ سے آنے والے تارکین وطن کے ذریعے کرونا وائرس پاکستان پہنچ سکتا ہے

مشرق وسطیٰ سے آنے والے تارکین وطن کے ذریعے کرونا وائرس پاکستان پہنچ سکتا ہے ، فوٹو: فائل

قومی ادارہ صحت نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ ارسال کیاہے جس میں مڈل ایسٹ سمیت، سعودی عرب سے تارکین وطن کی پاکستان واپسی پر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدام کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں عازمین کے ذریعے وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشہ کااظہار کیاگیا ہے۔ کروناوائرس سانس کی جان لیوابیماری ہے جس سے سعودی عرب، قطروغیرہ میں کافی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔




مراسلے میں کہا گیاہے کہ مشرق وسطیٰ سے آنے والے کسی بھی متاثرہ شخص کویہ بیماری لاحق ہوتو اس کے لیے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story