فنکارمتحد ہوکربالی وڈ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیںریشم

بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ سے مقابلے کے لیے فنکاروں کو یکجا ہو کر کام کرنا پڑے گا، ریشم

بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ سے مقابلے کے لیے فنکاروں کو یکجا ہو کر کام کرنا پڑے گا، ریشم فوٹو: فائل

لالی وڈ داکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ سے مقابلے کے لیے فنکاروں کو یکجا ہو کر کام کرنا پڑے گا۔


اداکارہ ریشم نے کہا کہ لالی وڈ فنکارایک ہوجائیں تو ہم بھارتی انڈسٹری کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں'میں نہیں سمجھتی ہوں کہ ہماری انڈسٹری بالی وڈ کا مقابلہ نہیں کرسکتی، لالی وڈ کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، صرف باتیں ہوتی رہیں گی تو پھر بدقسمتی سے انڈسٹری کی حالت مزید ابتر ہوجائے گی جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا۔

اداکارہ ریشم نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں میں جو صلاحیت ہے انھوں نے کسی اور ملک میں نہیں دیکھا، ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نئے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔
Load Next Story