قیدی فرارکیس 3پولیس افسران سمیت 6 اہلکارضمانت پر رہا

خطرناک قیدیوں کے فرار میں ملوث سی آئی ڈی اہلکا روں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کے فرار ہونے پر سی آئی ڈی کے سہیل ، اعجاز، ظفر اور عبدالعقیل کے ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شاہد حسین چانڈ یو نے قیدیوں کو فرار کا راستہ دینے کے الزام میں گرفتار سی آئی ڈی کے انسپکٹر اسلام گل اور انسپکٹر حمید اﷲ نیازی کو 30 ہزار کی ضمانت پر رہا کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ذیشان منظور نے غفلت و لاپروائی کے الزام میں گرفتار تھانہ شارع نور جہاں کے اے ایس آئی عابد شاہ ، طلعت محمود ، تھانہ سٹی کورٹ کے اہلکار قیصر اور فاروق کو فی کس 20 ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔




اس ہی عدالت نے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کے فرار ہونے پر سی آئی ڈی کے سہیل ، اعجاز، ظفر اور عبدالعقیل کے ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔
Load Next Story