اغوا کے مقدمے میں آفاق احمد کو مدعی نے شناخت کرلیا

گواہ نےعدالت میں موجود آفاق احمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت میں موجود ملزم بیت الحمزہ میں تھے

گواہ نےعدالت میں موجود آفاق احمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت میں موجود ملزم بیت الحمزہ میں تھے۔ فوٹو : فائل

اغواکے مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کو چیئرمین آفاق احمد کو مدعی مقدمہ نے شناخت کرلیا۔


عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی، تفصیلات کے مطابق بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2میں اغوا کے مقدمے میں مدعی جمیل بلوچ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر مقدمے میں نامزد آفاق احمدعدالت میں موجود تھے، گواہ نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ وہ کے ڈی اے میں ڈویژن آفیسر تھا۔

لانڈھی کے علاقے کے پلاٹ پر قائم بیت الحمزہ کو مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے کارکن زبردستی اپنے نام منتقل کرانا چاہتے تھے جس پر اس نے انکار کردیا تھا، 5مئی2001کو اسے اغوا کرکے بیت الحمزہ لے آئے تھے، گواہ نےعدالت میں موجود آفاق احمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت میں موجود ملزم بیت الحمزہ میں تھے اس نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ اسے بند کردو جب تک پلاٹ بیت الحمزہ کا نام نہ کرے۔

Load Next Story