نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو علیل پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص

فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جان محمد بلیدی

فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جان محمد بلیدی۔ فوٹو: فائل

نیشنل پارٹی کے سابق صدر و وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔

نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی نے تصدیق کی کہ میر حاصل بزنجو کو طبیعت کی ناسازی کے باعث کراچی کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے پھیپڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز میرحاصل بزنجو کے مزید ٹیسٹ کررہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے اسٹیج کا تعین ہوگا۔


جان محمد بلیدی نے بتایا کہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 
Load Next Story