سستا حج کرانیوالے ٹورآپریٹرزکوکوٹا دیا جائےلاہور ہائیکورٹ
عدالت کی سماعت کا مقصد یہی ہے کہ حج تمام افرادکی پہنچ میں ہو، چیف جسٹس عمرعطا بندیال
کوٹے کے مستحق سستاحج کرانیوالے ٹورآپریٹرزہیں،اعتراض کرنیوالے وکلا کوبحث کی ہدایت فوٹو: فائل
لاہورہائیکورٹ نے حج کوٹا کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ کوٹے کے مستحق سستا حج کروانے والے ٹورآپریٹرزہیں۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ٹورآپریٹرز کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ سستا حج کروانیوالے ٹور آپریٹرز نے بیان حلفی وزارت مذہبی امورکوجمع نہیں کروائے جس کے باعث ان کے نام فہرست میں شامل نہیں کیے گئے۔ درخواست گزارکے وکیل نے بتایا کہ یہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے ۔
جس پرفہرست سے نام نکال دیاجائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوٹا سستا حج کروانے والوں کودیاجائے اورعدالت کی سماعت کا مقصد بھی یہی ہے کہ حج تمام افراد کی پہنچ میں ہوعدالت نے ٹورآپریٹرز کی فہرست پراعتراض کرنے والے وکلا کو بحث کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔