بھارت میں انڈر 19 ہاکی ٹیم کو شکست کھلاڑیوں کو گنجا ہونے کا حکم
معاملے کی تحقیقات کیلیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

بھارتی بنگال کی انڈر 19 ہاکی ٹیم کو شکست پر کوچ نے کھلاڑیوں کو گنجا ہونے کا حکم دے دیا۔
جونیئر نیشنل چیمپئن شپ میں ٹیم کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی تھی جس کے بعد برہم کوچ آنند کمار نے کھلاڑیوں کو بطور سزا گنجا ہونے کا حکم دیا، زیادہ ترنے اپنے بال صاف کرا دیے تاہم ایک پلیئر نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس کو کوچ نے غیرذمہ دار قرار دیا ہے۔
دوسری جانب کوچ کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ حکم غصے میں دیا، اس پر عملدرآمد کرانے کا ارادہ نہیں تھا۔ معاملے کی تحقیقات کیلیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔