متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرنے کیلیے پی ایس ایل کے جمعرات کوڈرافٹ

کہنی کی انجری کے سبب ملتان سلطانز آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے

کہنی کی انجری کے سبب ملتان سلطانز آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے فوٹو : فائل

متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرنے کیلیے پی ایس ایل کے ڈرافٹ جمعرات کو پی سی بی ہیڈکوارٹرز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔


فرنچائزز انجری یا کسی اور وجہ سے عدم دستیاب کھلاڑیوں کا خلا پر کریں گی، مقامی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلیے اس بار اسکواڈ میں 21 واں پلیئر شامل کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے، اگر کوئی ٹیم ضرورت محسوس کرے تو ڈرافٹ میں کسی کھلاڑی کو منتخب کر سکے گی۔

یاد رہے کہ کہنی کی انجری کے سبب ملتان سلطانز آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے، ڈرافٹ میں یہ خلا پُر کرنے کا موقع ہو گا۔
Load Next Story