شروتی ہاسن آج نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی
فلم ’’رامیا وستہ ویا‘‘ کیلیے عاطف اسلم اور شریا گھوشال کی آوازوں میں ریکارڈ گیت مقبول ہوگیا، جیکو لین کے آئٹم سانگ۔۔۔
والدین نے فن سے پیار کا درس دیا، اچھی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی،27 سالہ بالی وڈ اداکارہ وگلوکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکارہ وگلوکارہ شروتی ہاسن آج نئی فلم ''رامیا وستہ ویا''میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
ساؤتھ کے بڑے فنکار اور ہدایتکار پربھوا دیوا کی اس فلم میں اداکارہ گریش کمار کے ساتھ جلوہ گرہونگی ۔گریش کمار فلم میں رام جب کہ شروتی سونا کے روپ میں نظر آئیں گی ۔فلم کی کہانی ان دونوں کرداروں کے گرد گھومتی ہے، رام (گریش کمار) فلم میں پنجاب کے گاؤں میں رہنے والی سونا(شروتی ہاسن) پر فدا ہوجاتے ہیں، سونا رام کی کزن کی سہیلی ہے اور وہ اس کا پیچھا کرتے اس کے گاؤں جاپہنچتے ہیں۔ فلم کے کئی گیت پہلے ہی مقبول ہوچکے ہیں ان کی وڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جسے شائقین نے سراہا ہے ۔فلم کے گیت ''جینے لگا ہوں''عاطف اسلم اور شریا گھوشال کی آوازوں میں ریکارڈ ہوا۔ فلم کے تمام گیتوں کی دھنیں سچن جیگار نے تیار کی ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر کمار تورانی ہیں جب کہ اس کی کہانی شیراز احمد نے لکھی ہے۔
آج 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جانے والی اس فلم میں سونوسود نے شروتی کے بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے۔ دیگر فنکاروں میں رندھیر کپور، پونم دھلوں، ونود کھنہ ،پاریش گنتارا،ستیش شاہ ،گوند نمدیو،سرفراز خان ،ذاکر حسن اور نثار شامل ہیں، شروتی ہاسن کی اس رومانوی میوزیکل فلم میں خود پربھوا دیوا نے بھی مختصر کردار نبھایا ہے۔اس فلم کے لیے آئٹم سانگ''جادو کی جپھی '' میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ پربھوا دیوا بھی پرفارم کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔واضح رہے کہ اگست میں ممبئی میں فلم کی عکسبندی شروع کی گئی جسے مقررہ شیڈول کے اندر ہماچل پردیش میں مکمل کرلیا گیا۔
ادھر بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں اچھی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی ۔انھوں نے بتایا کہ فلموں میں رقص کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اس پر میں نے شروع سے ہی بہت دھیان دیا اور اپنی تعلیم کی تکمیل کے دوران اس فن کو بھی حصہ بنایا۔
رقص میں خصوصی مہارت حاصل کرنے کے بعد اب فلموں میں آئٹم سانگز پرفارم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔فنکار گھرانے سے تعلق نے مجھے فن سے پیار کا بھی درس دیا اور میں نے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے جن شعبوں کا انتخاب کیا اس میں مجھے اچھا رسانس ملا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کمرشل کامیابی کے علاوہ بھی کچھ تقاضے ہوتے ہیں جنھیں ہر حال میں ملحرظ رکھنا ضروری ہے۔ فنکار مسلسل سیکھتا بھی ہے اس کی محنت اسے نکھارتی ہے۔
اسی طرح ریاضت ہی گلوکاروں کی کامیابی میں اہم کردار نبھاتی ہے ۔ میں نے صرف چھ سال کی عمر میں اپنے والد کمل ہاسن کی فلم ''چاچی 420''کے لیے گیت گایا۔ میری پرفارمنس کویادگار بنانے میں کمپوزر کا بھی بڑا کمال ہے ۔اس فلم کے ہدایتکار بھی والد ہی تھے۔ فلم کے گیت کو سراہا گیا ۔اس کے بعد پھر گیت گانے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اور مشہور گائیک یسو داس کے ساتھ دوگانے کے لیے آواز کا جادو جگایا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں ۔آنیوالی فلموں میں اپنے کام کو اچھے طریقے سے پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ مختلف کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ اچھی کہانی اور کردار کی تلاش رہتی ہے ۔ کسی بھی فلم کو سائن کرنے سے قبل اپنی اس میں اپنے کردار کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔شائقین کو مایوس نہیں کیا جائے گا ۔بالی وڈ ذرائع کے مطابق اداکارہ شروتی ہاسن نے گلوکاری کے شعبے میں بھی نمایاں کام کیا ہے ۔اس حوالے سے ان کہنا ہے کہ 2008میں اپنی البم بھی ریلیز کی۔اس البم کو پسند کیا گیا اور پھر کئی کنسرٹ بھی کیے۔ لائیو گانے گاکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
واضح رہے کہ اداکاری اور گلوکاری کے شعبے میں عمدہ پرفارم کرنے والی شروتی کا پورا نام شروتی راجا لکشمی ہاسن ہے ۔شروتی نے ابتدائی تعلیم چنائی سے حاصل کی اور پھر سائیکالوجی میں اعلیٰ تعیلم کے لیے ممبئی کے سینٹ اینڈریو کالج میں داخلہ لے لیا، شروتی نے کیمرے اور میوزک کی تعیلم حاصل کرنے کے لیے دلچسپی لی اور پھر اس کام کے لیے امریکا چلی گئیں۔
امریکا سے واپسی پر ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں بھی پرفارم کیا اور اپنے کام سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔گلوکاری کے شعبے میں دھاک بٹھانیوالی 27 سالہ بالی وڈ اداکارہ گلوکارہ ،میوزک ڈائریکٹر شروتی ہاسن نے کئی بالی وڈ فلمیں کی ہیں۔ ساؤتھ میں ان کی پرفارمنس کے چرچے ہیں ۔بالی وڈ میں ان کی آنیوالی نئی فلموں میں''ڈی ڈیز''، یادیو'' اور ''رمیا وستہ ویا '' شامل ہیں۔ ساؤتھ اور بالی وڈ کے ممتاز اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ ساریکا کی صاحبزادی نے فلمی سفر کا آغاز 2000 میں کیا۔ اداکارہ کی پہلی فلم ''ہائے رام''2011 میں ریلیز کی گئی۔2009 میں فلم ''لک''میں کردار نبھایا۔ 2011 کے دوران اداکارہ نے تلگو فلم میں پریا کے کردار کو امر کرکے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرالیا۔
اسی سال اداکارہ نے فلم ''دل تو بچہ ہے جی ''میں کام کرکے داد وصول کی ۔اسی سال پھر انھیں ساؤتھ کی بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا جب کہ تامل فلم میں عمدہ پرفارمنس پر بھی ان کی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی ۔2012میں تین ساؤتھ کی فلموں میں جلوہ گرہوئیں اور اب 2013 کے دوران اداکارہ کئی ہندی فلموں میں پرفارم کررہی ہیں۔ نقادوں کا کہنا ہے کہ شروتی ہاسن نے اپنے والدین سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ساؤتھ میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے بعد اب وہ ہندی فلموں میں بھی کام کررہی ہیں۔ ان کی پرفارمنس میں واضح طور پر بہتری دکھائی دیتی ہے۔بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ آنیوالے دور کی اداکاراؤں میں شروتی کا نام بھی نمایاں ہوگا۔