ڈیپلو کے گاؤں سے 16 سالہ لڑکی اغوا مزاحمت پر 3 خواتین زخمی

مسلح افراد کا گاؤں ٹریکو پر حملہ، راہموں برادری کے 6 افراد پر مقدمہ درج

زخمی خواتین کو تعلقہ اسپتال ڈیپلو میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈیپلو کے گاؤں سے مسلح افراد نے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا ، مزاحمت پر 3 خواتین زخمی، ڈیپلو اسپتال داخل۔


تفصیلات کے مطابق گاؤں ٹریکو پرمسلح افراد نے حملہ کر کے 16 سالہ رضیہ بنت محمد عمر راہموں کو اغوا کر لیا جبکہ مزاحمت پر 3 خواتین کو بھی زخمی کر دیا۔ زخمی خواتین کو تعلقہ اسپتال ڈیپلو میں داخل کرایا گیا ہے۔ لڑکی کے والد محمد عمر کی فریاد پر راہموں برادری کے 6 افراد جعفر، مبین، گلن، حاجن، منور، رحیم پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Load Next Story