فلسطینی طالبعلم کا اغوا طلبہ وفد کی پولیس حکام سے ملاقاتیں

فلسطینی طلباء نے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔

طلبا نے میڈیا کے ذریعے اغوا کاروں سے اپیل کی کہ محمد کو آزادکر دیں۔

فلسطینی نژاد اردنی طالبعلم کے اغوا کیس کے سلسلے میں فلسطینی طلبہ کے 4 رکنی وفد نے ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم اکرم بروکا اور ایس ایس پی ثاقب اسماعیل میمن سے ملاقاتیں کیں۔

فلسطینی طالبعلموں ڈاکٹر بدر، یوسف علی اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے محمد کے اغوا کی اطلاع اپنے سفارت خانے کو دے دی ہے جبکہ پولیس بھی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے میڈیا کے ذریعے اغوا کاروں سے اپیل کی کہ محمد کو آزادکر دیں تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکے، انھوں نے کہا کہ ان کی کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں ہے۔




فلسطینی طلباء نے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسری طرف فلسطینی نوجوان محمد کے اغوا کا نسیم نگر پولیس نے کوئی کیس داخل نہیں کیا۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی حیدرآباد نے فلسطینی طالب علم کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی قاسم آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی شب سپر ہائی وے پولیس چوکی نمبر 19 کے قریب سے کار اور موٹر سائیکل میں سوار 6 افراد نے موٹرسائیکل پرسوار مہران یونیورسٹی میں زیر تعلیم 25 سالہ محمد جمیل اوراس کے دوست یوسف کو اسلحہ کے زور پر روکا اور محمد جمیل کو اغوا کر کے لے گئے، جبکہ کار میں جگہ نہ ہونے کے باعث یوسف کو سڑک پر پھینک دیا۔
Load Next Story