کسی صوبے میں غیر آئینی راستہ نہیں اپنائیں گے غوث علی شاہ

توانائی بحران گذشتہ حکومت کا پیدا کردہ ہے ،نواز شریف ملک کو مسائل سے نکالیں گے

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ملک کو عالمی تنہائی سے نکالے گی اور پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار مقام دلائے گی۔

عالمی سرمایہ کار، یورپی اور مسلم ممالک پاکستان میں میگا پروجیکٹس کیلیے حکومت کی توجہ کے منتظر ہیں، سابق حکمران اگر گڈ گورننس کا مظاہرہ کرتے اور حکومتی معاملات میں شفافیت ہوتی تودنیا ہمارے مسائل میں ہمارا ساتھ دیتی لیکن پیپلز پارٹی کے ماضی اور سابق حکمرانوں کی غیر سنجیدگی کا خمیازہ پاکستانی قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔




میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان بہت جلد مسائل کے گرداب سے نکل آئیگا، پاکستان میں توانائی سمیت تمام بحران گذشتہ حکومت کے پیداکردہ ہیں،مسلم لیگ(ن) جمہوری اقدار کی پاسدار ہے، مسلم لیگ(ن) روز اول سے ہی آئین کی بالادستی کی راہ پر چل رہی ہے،ہم کسی صوبے میں کوئی غیر آئینی غیر جمہوری راستہ نہیں اپنائیں گے،اگر کسی صوبے میں کوئی بڑا قدم اٹھانا پڑا تو اس کی ذمے دار متعلقہ صوبائی حکو مت کی اپنی کارکردگی ہوگی۔
Load Next Story