ڈرون گرانے کی بات کرنیوالے آج خاموش ہوگئےاے این پی

دہشت گردخیبرپختونخواہ میں کھلے عام بھتے کی پرچیاں دے رہے ہیں

فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور کے ایک حرف پر بھی عمل نہیں کیا۔

90دن میں لوڈ شیڈنگ،کرپشن ختم کرنے اور وزیراعلیٰ ہائوس کو گرلز کالج بنانے والوں کے بلند و بالا دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، 40 دن مکمل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت نے عوام کو نت نئے مسائل اور مشکلات کا تحفہ دیا ، ڈرون کو گرانے کی بات کرنیوالے آج ڈرون حملوں پر خاموش کیوں ہیں، دہشت گردی کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت نے مصلحت اور غیر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔




خود کش دھماکوں میں جاں بحق ہونے اور زخمیوں کی عیادت کیلیے بھی حکمران طبقہ نہیں جاتا ، تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو ختم نہیں کرسکتے کیوں کہ یہاں بہت سے دہشت گرد گروپ سرگرم عمل ہیں،بد امنی کے خلاف واضح پالیسی نہ ہونے باعث پولیس اور عوام کا مورال گر گیا ہے اسی وجہ سے دہشت گرد سارے صوبے میں بھتہ خوری کی پرچیاں دے رہے ہیں۔
Load Next Story