کھاد سیکٹر سے جی آئی ڈی سی ختم کرنے کی تجویز پر غور
زرعی سیکٹر کی ترقی ماضی میں مایو س کن رہی،آئندہ 5 سالہ منصوبہ بندی میں اس شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، خسرو بختیار
لائیو اسٹاک اور فشریز پر توجہ مرکوز، بہتر واٹر مینجمنٹ اور کوالٹی ان پٹ کا استعمال کر کے پید اوار بڑھائیں گے، خسروبختیار۔ فوٹو: فائل
وفاقی حکومت کی جانب سے کاشت کاروں کوزرعی ان پٹ میں سبسڈی فراہم کرنے کے لیے کھا د سیکٹر سے جی آئی ڈی سی ختم کرنے کی تجو یز زیر غور ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار کی زیر صدارت ایگری کلچر سیکٹر ڈیولپمنٹ پر اجلاس ہوا، وفاقی وزیر غذائی تحفظ وتحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان ، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن و دیگر نے شرکت کی۔
خسروبختیار نے کہاکہ 5 سالہ منصوبہ بندی میں زرعی سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،زرعی سیکٹر کی ترقی ماضی میں مایو س کن رہی جس کا ثبوت 5سال کے دوران تمام اہداف کا تقریباً مکمل نہ ہونا ہے۔