جعلی ڈگری پنجاب اسمبلی کے ارکان میر بادشاہ خواجہ اسلام کی رکنیت منسوخ ایم این اے غلام سرور کی رکنیت معط

الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی کے فیصل زمان،لاہورہائیکورٹ کوغلام سرورکامعاملہ جلدنمٹانے کی ہدایت،مائزہ حمیدکافیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی کے فیصل زمان،لاہورہائیکورٹ کوغلام سرورکامعاملہ جلدنمٹانے کی ہدایت،مائزہ حمیدکافیصلہ محفوظ. فوٹو: فائل

عدالت عظمیٰ نے جعلی ڈگری کے الزام میں پنجاب اسمبلی کے میر بادشاہ خان قیصرانی اورخواجہ محمد اسلام کی رکنیت منسوخ کر دی ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی غلام سرورخان کی رکنیت معطل کردی۔

چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے ہری پورغازی سے تحریک انصاف کے منتخب رکن خیبر پختونخوااسمبلی فیصل زمان کی نااہلیت کے بارے میں الیکشن کمیشن میں زیر التوا مقدمہ جلد نمٹانے کا حکم دیاہے جبکہ خواتین کیلیے مخصوص نشستوں پررکن پنجاب اسمبلی مائزہ حمیدکے معاملے پرفیصلہ محفوظ کر لیا ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے رپورٹ جمع کی گئی، عدالت کو بتایا گیا کہ پی پی 72سے منتخب مسلم لیگ(ن) کے رکن خواجہ محمداسلام کی ڈگری جعلی ہے ۔عدالت نے انہیں نااہل قراردیکر الیکشن کمیشن کوان کی رکنیت منسوخ کرنیکاحکم دیا ہے۔




ڈیرہ غازی خان سے جمعیت علمائے اسلام کے رکن پنجاب اسمبلی کی سندکوبھی ایچ ای سی نے جعلی قرار دیا جس پر عدالت نے ان کی رکنیت منسوخ کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سنڈیکیٹ نے اپنی ابتدائی رائے میں غلام سرورکی ڈگری کو جعلی قرار دیاہے کیونکہ ڈگری لائل پورٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کردہ ڈپلومے کی بنیاد پر حاصل کی گئی ہے اور ریکارڈکے مطابق ڈپلومہ کسی غلام سرور ولد حمیداللہ کے نام پر رجسٹرڈہے جبکہ رکن قومی اسمبلی کے والدکا نام حیات خان ہے ۔

غلام سرورکے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ ڈپلومہ راولپنڈی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کیا گیا لیکن مذکورہ انسٹیٹیوٹ کوختم کرکے زیر تعلیم اسٹوڈنٹس لائل پور انسٹی ٹیوٹ میںایڈجسٹ کیے گئے تھے۔درخواست گزار شیخ احسن الدین نے عدالت کو بتایا رسپانڈنٹ غلام سرور خان نے خود تسلیم کیا کہ ان کا لائل پور انسٹی ٹیوٹ کاڈپلومہ غلط ہے۔کرم دادواہلہ کی ڈگری درست ثابت ہونے پر ان کیخلاف نوٹس خارج کردیاگیا،عدالت نے زیب جعفرکا معاملہ ایچ ای سی کو دوبارہ جائزہ لینے کیلیے بھیج دیا جبکہ مخدوم سیدعلی رضاشاہ کے معاملے پر سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی عارف محمودگل اورمولانا محمدالیاس کیخلاف جعلی اسنادکے الزام میں انھیں نوٹس جاری کر دیا اور مزیدسماعت24جولائی تک ملتوی کردی۔
Load Next Story