امریکی میڈیا حقائق کو توڑ مروڑ کرپیش کرتا ہے مارک گلن
جنگ عراق کے موقع پر بھی امریکی میڈیا نے حقائق کومسخ کرکے پیش کیاتھا, مارک گلن
جنگ عراق کے موقع پر بھی امریکی میڈیا نے حقائق کومسخ کرکے پیش کیاتھا, مارک گلن. فوٹو : فائل
امریکا کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار مارک گلن نے کہاہے کہ امریکی میڈیا عوام کو فریب دینے کیلیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک گلن نے کہا کہ امریکا میں سیاہ فام باشندے عدالت کے اس حالیہ فیصلے پر شدید برہم ہیں جس میں ایک سیاہ فام کے قاتل کو بری کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی عدالت نے انصاف کا خون کیا ہے اوراسے جواب دینا ہوگا۔
مارک گلن نے کہا کہ امریکی میڈیا نے اس مسئلے میں سچائی سے کام نہیں کیا، جنگ عراق کے موقع پر بھی امریکی میڈیا نے حقائق کومسخ کرکے پیش کیاتھا لیکن بعد میں معلوم ہو گیا کہ امریکی حکام اور میڈیاکے دعوے سرے سے جھوٹ تھے۔ انھوں نے کہاکہ امریکی میڈیا سرمایہ داروں کیلیے کام کرتا ہے۔