خلیجی ملکوں نے ’’حزب اللہ‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا
لبنانی مسلح تنظیم کوبلیک لسٹ کرنے کے حوالے سے بحرین پہلاملک ہے جس نے اپریل میں ہی یہ فیصلہ کرلیاتھا، وزارت خارجہ
لبنانی مسلح تنظیم کوبلیک لسٹ کرنے کے حوالے سے بحرین پہلاملک ہے جس نے اپریل میں ہی یہ فیصلہ کرلیاتھا، انڈرسیکریٹری وزارت خارجہ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
خلیجی ممالک نے لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے، تاہم اس فیصلے پرعمل درآمد کے طریقوں پرابھی غورجاری ہے۔
اس امر کا اظہار بحرین کی وزارت خارجہ کے انڈرسیکریٹری حمادالامیر نے ایک ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیا۔
سعودی عرب سمیت کویت، بحرین، قطر، اوراومان پرمشتمل خلیج تعاون کونسل اس امرکا جائزہ لے رہی ہے کہ حزب اللہ کوعملی اورسرکاری طورپر بلیک لسٹ کرنے کے لیے کیاموزوں اقدام ضروری ہوسکتے ہیں۔ حزب اللہ کوبلیک لسٹ قراردینے کے حوالے سے بحرین پہلا ملک ہے جس نے ماہ اپریل میںہی یہ فیصلہ کرلیا تھا۔