ڈگری وظیفے کی رقم میں کٹوتی پر مستحقین کا مظاہرہ

انکم سپورٹ کی پوری ادائیگی کے بجائے کم وظیفہ دیا جاتا ہے، مظاہرین

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پروپرائٹر کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ایماندار شخص کو تعینات کیا جائے تاکہ ہم غریبوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ ہوسکے۔

KHAIRPUR:
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کارڈ ہولڈرز سے مبینہ طور پر 200 سے 300 روپے رشوت کی وصولی کے خلاف خواتین و مردوں کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز کثیر تعداد میں خواتین اور مردوں نے ڈگری پریس کلب (اسٹیشن روڈ) پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے راجی جی مالی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اور اس کے کارندے دیہی عوام کے سادہ لوح افراد سے زبردستی 200 سے 300 روپے رشوت وصول کرکے انکو پیسوں کی فراہمی کررہے ہیں مظاہرین میں وارث علی، بیوہ مسماۃ فاطمہ، مقصودہ ، نسرین، لجھی، شازیہ ، رقعیہ، خالدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہر ماہ ایک ہزار کی قسط یکمشت 3 ماہ بعد 3ہزار روپے کی دی جاتی ہے۔




ہم سارا سارا دن رمضان میں دھوپ اور گرمی میں کھڑے ہو کر پیسے لینے آتے ہیں جہاں دھکے دیے جاتے ہیں، کئی خواتین زخمی بھی ہوئیں ہیں لیکن نمبر پر جب پیسے لینے آتے ہیں تو 3ہزار کے بجائے 2800 یا 2700 روپے دے دیے جاتے ہیں۔ احتجاج پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پروپرائٹر کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ایماندار شخص کو تعینات کیا جائے تاکہ ہم غریبوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ ہوسکے۔
Load Next Story