این اے 235 سے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

حتمی فہرست 31 جولائی کو جاری ہو گی، پی پی اور فنکشنل لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ عطا مری کو دوبارہ امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

این اے 235 سانگھڑII پر 22 اگست کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے شازیہ عطا مری،قراۃ العین مری، سید گل حسن شاہ، پریم سونی، مدد علی، نثار احمد، قاضی شمس الدین راجڑ، حاجی خدا بخش درس، محمد اسمعیل، خادم علی، منٹھار راجڑ، عبدالستار، محمد اسرار ، غلام مرتضیٰ، دھرمول، دوست علی اور متحدہ کے دیو داس سمیت تمام 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر غلام مصطفیٰ لغاری نے منظور کر لیے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ عطا مری کو دوبارہ امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔




تاہم فنکشنل مسلم لیگ کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی بھی امیدوار کو نامزد نہیں کیا گیا ہے، حتمی امیدواروں کی فہرست 31 جولائی کو جاری کی جائیگی، مذکورہ حلقہ پر پی پی اور فنکشنل مسلم لیگ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
Load Next Story