بازاروں میں بچوں کے ملبوسات اور جوتوں کی دکانوں پر رش لگنا شروع
بچوں کےملبوسات اورفٹ ویئرزکی دکانوں کوخصوصی طورپرسجایا گیا،ریڈی میڈ ملبوسات اور فٹ ویئرزکی دیدہ زیب ورائٹی بھی متعارف.
صدر کے ایک شاپنگ سینٹر کی دکان سے خواتین بچوں کے ملبوسات کی خریداری میں مصروف ہیں،بچوں میں بھی جدید فیشن کے مطابق ملبوسات پہننے کے رحجان میں اضافہ ہورہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس
بچوں کی سج دھج کے بغیر عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، والدین کی اکثریت عید کے لیے اپنی تیاریاں پس پشت ڈال کر بچوں کی خریداری میں مگن دکھائی دیتی ہے۔
بچوں کی خوشی کیلیے ایک بازار سے دوسرے بازار گھوم پھر کر اچھے سے اچھے کپڑے اور جوتے تلاش کیے جاتے ہیں، بچوں کی خریداری کتنی ہی جلدی شروع کی جائے پھر بھی چاند رات تک بچوں کیلیے خریداری کا عمل جاری رہتا ہے، بازاروں میں بچوں کے ملبوسات اور جوتے کی دکانوں پر گاہکوں کے رش سے ہی عید کیلیے بچوں کے جوش و خروش کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، بچوں کے ملبوسات اور فٹ ویئرزکی دکانوں کو خصوصی طور پر سجایا گیا جس سے دیگر دکانوں کی نسبت بچوں کے ملبوسات اور فٹ ویئرز کی دکانوں پر زیادہ رونق نظر آرہی ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی کے مختلف بازاروں میں بچوں کیلیے ریڈی میڈ ملبوسات اور فٹ ویئرز کی دیدہ زیب ورائٹی متعارف کرادی گئی ہے، شہر کے چھوٹے بڑے تمام بازاروں میں بچوں کے ملبوسات کی دکانوں پر گاہکوں کا رش روز بہ روز بڑھتا جارہا ہے، کراچی میں حیدری بازار، طارق روڈ، بہادرآباد، صدر بوہری بازار، گل پلازہ، میریٹ روڈ، ہارون شاپنگ سینٹر نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن پاکستان مارکیٹ، پاپوش کی تاج بابا مارکیٹ، لانڈھی بازاراور لیاقت آباد کے بازاروں میں بچوں کے ملبوسات اور فٹ ویئرز کی بہترین ورائٹی متعارف کرائی گی ہے، حیدری، طارق روڈ اور بہادرآباد بچوں کے درآمدی ملبوسات اور فٹ ویئرز کے لیے مشہور ہیں، اس سال شہر کے مختلف علاقوں میں قائم بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں بھی بچوں کے ملبوسات اور فٹ ویئرز کی بہترین ورائٹی رکھی گئی ہے۔
جہاں ملبوسات اور فٹ ویئرز ریٹیل کی سطح پر تھوک قیمت میں فروخت کیے جارہے ہیں، مختلف بازاروں میں بچیوں کے لیے خوبصورت فراکیں فروخت کی جارہی ہیں، ہلکے زرد، گلابی، سرخ اور گولڈن رنگوں کی سلک اور نیٹ سے بنی ہوئی درآمدی اور مقامی سطح پر تیار کردہ فراکیں زیادہ فروخت کی جارہی ہیں، فراکوں کی قیمت 500سے 1500روپے تک ہیں، درآمدی فراکیں 2ہزار سے 2500روپے تک فروخت کی جارہی ہیں، بچیوں کے لیے مغربی طرز کے ملبوسات کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے اسی لیے برانڈڈ دکانوں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر بچیوں کے لیے ٹائٹس کے ساتھ ٹی شرٹس، جینز ٹی شرٹس اور ٹراؤزرز کی وسیع رینج رکھی گئی ہے، اس سال ڈپارٹمنٹل اسٹورز نے چین سے درآمد شدہ کاٹن کی فراکیں بھی متعارف کرائی ہیں جن پر بڑے پھول اور بیل بوٹے اور ربنز سے آرائش کی گئی ہے۔
بچوں کے ملبوسات میں کرتا شلوار، ٹراؤزر ٹی شرٹ، شارٹ پینٹ اور ٹی شرٹ زیادہ فروخت کیے جارہے ہیں جن کی قیمتیں700روپے سے2000روپے تک بتائی جاتی ہیں، چھوٹے بچوں کے لوکل ملبوسات 250 سے450روپے جبکہ درآمدی ملبوسات 500 سے 1200 روپے تک میں فروخت کیے جارہے ہیں،بیشتر بازاروں میں بچوں کیلیے موسم سرما کے ملبوسات کی فروخت بھی شروع کردی گئی ہے، موسم بدلتا دیکھ کر بچوں کے لیے موسم گرما کے بجائے نسبتاً گرم کپڑوں کی بھی خریداری کی جارہی ہے جن میں سوئٹر ،سوٹ، فل آستین کی گرم قمیضیں اور پینٹیں شامل ہیں۔