سانحہ ساہیوال ذیشان کے زیر استعمال گاڑی پنجاب فارنسک لیب منتقل

 گاڑی کو کتنی اور کتنے فاصلے سے گولیاں لگیں، اندر سے فائرنگ ہوئی یا نہیں، تحقیقات کی جائیگی

جے آئی ٹی کا دورہ چونگی امر سدھو ،زخمی بچوں کا بیان قلمبندکیا، گرفتار اہلکار تھانہ نورشاہ منتقل۔ فوٹو: فائل

سانحہ ساہیوال میں ذیشان کے زیر استعمال گاڑی کو معائنے کیلیے پنجاب فارنسکلیب منتقل کر دیا گیا۔

فارنسک لیب میں تحقیقات کی جائے گی کہ گاڑی کو کتنی اور کتنے فاصلے سے گولیاں لگیں، گاڑی کے اندر سے فائرنگ ہوئی یا نہیں اس کے علاوہ واقعہ کے بارے میں مزید شواہد بھی حاصل کئے جائیں گے۔


گاڑی کو ایک ٹرک میں رکھ کر سی ٹی ڈی عملہ کی نگرانی میں ساہیوال سے لاہور لایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فرانزک لیب کو پہلے ہی پولیس کی جانب 45 گولیوں کے خول پہنچا دیئے گئے ہیں۔

وقائع نگارکے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سانحہ ساہیوال میں استعمال ہونے والی گاڑی کا مکمل ریکارڈ محکمہ ایکسائز کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی سے طلب کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈشنل انسپکٹر جنرل پولیس سید اعجاز حسین شاہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو جو خط لکھا ہے کہ اس کے مطابق گاڑی کب خریدی گئی پہلے کس کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی اب کس کے نام پر ہے اس کا انجن اور چیسیسز نمبر کیا ہے۔
Load Next Story