ویسٹ انڈیز سے سیریز میں پاکستان کی قیادت بسمہٰ معروف کریں گی

3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کوکراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں شیڈول ہیں۔

3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کوکراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں شیڈول ہیں۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈیز سے کراچی میں ٹوئنٹی 20 اور دبئی میں شیڈول ون ڈے سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بسمہٰ معروف قیادت کے فرائض انجام دیں گی، ویمنز ٹی 20 ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز نداڈار، ثناء میراورسدرہ امین شامل ہیں۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کوکراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں شیڈول ہیں۔


دریں اثنا دبئی میں ویسٹ انڈیز سے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ ون ڈے سیریز کیلیے بھی 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

کپتان بسمہٰ معروف کیساتھ ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ خان،کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرا سندھو، ندا ڈار، صبا نذیر، ثنامیر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل کو چناگیا ہے، مقابلے دبئی میں 7، 9 اور 11 فروری کو ہونگے۔
Load Next Story