پی ایس ایل انگلش امپائر مائیکل گف لاہور آنے پر آمادہ
علیم ڈارنجی مصروفیات کے سبب عدم دستیاب، مہانامہ چوتھی بار میچ ریفری بنیں گے۔
مدثر نذرکی زیرسربراہی3رکنی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ فوٹو: فائل
انگلش امپائر مائیکل گف پی ایس ایل میچزکے لیے لاہور آنے پر آمادہ ہو گئے۔
پی سی بی نے پی ایس ایل فورکیلیے امپائرز پینل کا اعلان کردیا،اس میں انگلینڈ کے مائیکل گف، رچرڈز النگورتھ، سری لنکن رینمورمارٹینز، پاکستانی احسن رضا، آصف یعقوب، شوذب رضا اور راشد ریاض شامل ہیں جب کہ علیم ڈار نجی مصروفیات کی وجہ سے اس بار پی ایس ایل میں ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکیں گے۔
سری لنکن روشن ماہنامہ مسلسل چوتھی بار میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے،پاکستان کے انیس شیخ اور جاوید ملک بھی ریفریز پینل میں شامل ہیں۔ مائیکل گف لاہور میں 9 مارچ کو شیڈول لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے میچ کو سپروائز کریں گے۔
اگلے روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مقابلے میں بھی وہ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،پاکستان میں پلے آف اور ناک آؤٹ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی پینل میں شامل 39سالہ مائیکل گف اب تک 8 ٹیسٹ، 49 ون ڈے اور 13ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کرچکے ہیں، وہ پی ایس ایل میں پہلی بار فرائض نبھائیں گے۔
دوسری جانب پی سی بی نے مدثر نذرکی زیرسربراہی3رکنی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، اس کے دیگر ارکان ڈاکٹر سہیل سلیم اور عثمان واہلہ ہیں۔