ترکی: بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ،50سے زائد زخمی

اے پی پی  جمعرات 23 اگست 2012
پولیس اسٹیشن کے نزدیک بم دھماکے سے ایک بس سمیت متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی. فوٹو: اے ایف پی

پولیس اسٹیشن کے نزدیک بم دھماکے سے ایک بس سمیت متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی. فوٹو: اے ایف پی

انقرہ: جنوبی مشرقی ترکی میں بم دھماکے میں 8افراد ہلاک اور50سے زائد زخمی ہوگئے۔

ترک شہر غازی انتاپ کے میئر عاصم غزلبی کے مطابق شہر میں قائم ایک پولیس سٹیشن کے نزدیک نصب زور دار بم دھماکا ہوا جس کی وجہ سے وہاں موجود ایک بس سمیت متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں 8فراد ہلاک اور50سے زائد زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ نے بم دھماکے کی ذمہ داری باغی پی کے کے تنظیم پر ڈالی ہے جو1984 سے ترکی کے جنوب مشرقی کرد آبادی کے علاقے کی خودمختاری کی تحریک چلا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔