- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- ڈالرمہنگا، پاکستانی سفارتخانوں کا عملہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم
- پاکستانی کیوئسٹ نے برطانیہ میں نیا اعزاز حاصل کرلیا
- دہشت گردوں کی مدد کا الزام، برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار
- دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار
- کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
’’پاکستان!نوکری نہیں ملتی ،ملے توتنخواہ نہیں ملتی‘‘

افراط زر،کرنسی کی گرتی شرح،غربت اورتوانائی بحران وجوہات ہیں،واشنگٹن پوسٹ. فوٹو: فائل
واشنگٹن: ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں معیاری ملازمت کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے جبکہ جن لوگوں کو ملازمت مل جاتی ہے انہیں معاوضہ وقت پر نہیں ملتا۔شہری علاقوں کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی حالت زار یہ ہے کہ وہ کم معاوضے پر ہر طرح کی نوکری کیلیے تیار ہیں یہاں تک کہ معاوضے کے وعدے پرنوکری شروع کردیتے ہیں تاہم انہیں کئی ماہ بعد تنخواہ دی جاتی ہے۔
یہ ملکی معاشی ابتری کی واضح علامت ہے،عیدپر معاوضے کی عدم ادائیگی نے کئی ملازمین کے خاندانوں میں مایوسی میں اضافہ کیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کو لیڈی ہیلتھ ورکر کی تین ماہ سے رکی تنخواہ کی فوری ادائیگی کا حکم دینا پڑا۔ایسی ہی صور ت حال کی شکایات پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث بھرتی ہونیوالے نئے ڈاکٹروں کو درپیش ہے جنہیں چھ ہفتے کی تنخواہ نہیں ملی۔
گزشتہ برس ریلوے ملازمین نے تنخواؤں کی عدم ادائیگی پر ٹرینیں احتجاجاًروک دی تھی،پاکستان میں یہ صورتحال روز بروز خراب ہورہی ہے۔اقتصادی بدحالی،کرنسی کی گرتی شرح قدر، افراط زر میں اضافہ،غربت اورتوانائی بحران اس کی وجوہات ہیں۔ کراچی میں گزشتہ ماہ میونسپل ملازمین نے دو ماہ کی تنخواؤں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیاتاہم انہیں لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور کے ایک مقامی روزنامے کی نوجوان خاتون صحافی نے دو ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی پر موت کو گلے لگا لیا ۔سرکاری رپورٹ کے مطابق آخری بڑے سروے 2006 ء میں غربت کی شرح 23 فیصد تھی لیکن ان اعداد و شمار میں اب دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔