حکومت کا نیا مہنگائی پیکج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

یکم اگست سے پیٹرول 1.60 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.20 روپے اور ہائی اوكٹین 5.10 روپے فی لیٹرمہنگاہونےکا امکان ہے، ذرائع

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی سمری 29 جولائی كو وزارت پیٹرولیم كو بھیجے گا، ذرائع فوٹو: فائل

یكم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے كا امكان ظاہر کیا جارہا ہے۔


اوگرا ذرائع کا کہنا ہے كہ عالمی ماركیٹ میں تیل كی قیمتوں میں اضافے كے باعث یكم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 1.60 روپے فی لیٹر، مٹی كے تیل میں 3.95 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3.20 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 3.10 روپے فی لیٹر اور ہائی اوكٹین کی قیمت میں 5.10 روپے فی لیٹر بڑھنے كا امكان ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں ميں اضافے کی حتمی سمری 29 جولائی كو منظوری كے لئے وزارت پیٹرولیم كو ارسال کی جائے گی۔

 
Load Next Story