اجناس کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے ملاجلا رجحان

آئل، سونے، پلاٹینم، پلاڈیم، ٹین، کلئی، خام و سفید چینی کی قیمتوں میں اضافہ

چاندی، تانبے، ایلومینیم، لیڈ اور جست کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: عیسیٰ ملک

اجناس کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے ملاجلا رجحان رہا، آئل مارکیٹ میں نیویارک کروڈ کی قیمت اگست 2010 کے بعد پہلی بار یورپی برانڈ برینٹ سے آگے نکل گئیں تاہم ایک ہفتے کے دوران لندن انٹر کانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی ستمبر میں فراہمی کے لیے قیمت 108.80 ڈالر سے بڑھ کر 108.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ سوئٹ کروڈ کے اگست میں فراہمی کے لیے سودے 105.65 ڈالر سے بڑھ کر 108.67 ڈالر فی بیرل ہوگئے، قیمتی دھاتوں میں سے سونے کی قیمت ایک ہفتے میں 1279.75 ڈالر سے بڑھ کر 1295.75 ڈالر فی اونس ہوگئی، چاندی کے نرخ 19.66 ڈالر سے گھٹ کر19.42 ڈالر فی اونس ہو گئے۔




پلاٹینم کی عالمی قیمت 1403 ڈالر سے بڑھ کر 1422 ڈالر فی اونس، پلاڈیم کی 716 سے بڑھ کر743 ڈالر فی اونس ہوگئی، صنعتی دھاتوں میں سے تانبے، ایلومینیم، لیڈ اور جست کی قیمتوں میں کمی جبکہ ٹین اور کلئی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران خام چینی کی قیمت16.16 سینٹ سے بڑھ کر 16.28 سینٹ فی پونڈ ہوگئی جبکہ سفید (ریفائن) چینی کی قیمت 462.20 ڈالر سے بڑھ کر 465.30 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔
Load Next Story