ممتاز بھٹو بڑا آدمی بننے کی کوشش کر رہے ہیں سندھ میں گورنر راج نہیں لگ سکتا قائم علی شاہ

متحدہ سےبات چیت جاری ہے،بلدیاتی قانون بہتربنانےاورانتظامات کیلیےعدالت سےمہلت مانگی ہے،قائم علی شاہ۔

کراچی: وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے افطار ڈنرکے بعد وزیراعلیٰ قائم علی شاہ صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں ۔ فوٹو : آن لائن

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لیے سپریم کورٹ سے6ماہ کی مہلت مانگی ہے۔

اس عرصے میں سارے انتظامات مکمل کرلیں گے اوربلدیاتی قانون کوبھی بہتر بنالیں گے،سپریم کورٹ کی طرف سے یہ تجویزآئی ہے کہ چاروں صوبوں میں یکساں بلدیاتی نظام ہوناچاہیے،اس کے لیے بھی ہم کوشش کریں گے،ممتازبھٹوبڑاآدمی بننے کی کوشش کررہے ہیں،اس میں ہم کچھ نہیںکرسکتے ،ہم آئین کے مطابق اورعوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ کے تحت حکومت کر رہے ہیں،کسی کے کاندھے پر بیٹھ کراقتدارمیں نہیں آئے۔مقامی ہوٹل میں سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنرکے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر متانت علی خان پر حملہ قابل مذمت ہے،اس سے پہلے صدر کے چیف سیکیورٹی افسرکونشانہ بنایاگیاتھاہم دہشت گردی کوکنٹرول کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،پچھلے چند ہفتوں میںکراچی میں ٹارگٹ کلنگ کم ہوئی ہے لیکن کچھ اہم واقعات ہوئے ہیں،جسٹس باقرکا کیس ہم نے حل کرلیاہے ،گرفتار ملزمان نے اعتراف بھی کرلیاہے۔




دہشت گردی کے دیگرواقعات میں ملوث لوگوںکوبھی جلدگرفت میں لے لیں گے،کچھی برادری کے لوگوں کامسئلہ بھی ہم حل کرلیں گے ،ایک تیسری قوت ہے ،جو معاملات کو خراب کر رہی ہے،ہم نے ایک کمیٹی تشکیل سے دے دی ہے،یہ کمیٹی ایک بہترحل نکال لے گی،بدین اور کراچی میںکچھی برادری کے لوگوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیاہے ،سندھ میں گورنرراج نہیں لگ سکتا،ایم کیوایم سے بات چیت جاری ہے عوام کو جلد اچھی خبرملے گی۔وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے رینجرزاور پولیس کی حراست میں بلال نامی نوجوان کی ہلاکت کی خبروں کاسخت نوٹس لے لیاہے ۔انھوں نے اس ضمن میں چیف سیکریٹری محمداعجاز چوہدری سے کو ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے انہیں حقائق پرمبنی رپورٹ پیش کریں۔

قائم علی شاہ نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور انھیں یقین دلایاکہ قانون کے مطابق انھیں انصاف ملے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ محمد اعجازچوہدری کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مصنوعی گرانی کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے عیسیٰ نگری اورپٹیل پاڑا دھماکوںکی مذمت کی ہے اورآئی جی پولیس سندھ سے دونوں واقعات کی فوری طور پر رپورٹ طلب کی ہے اور دھماکے میں ملوث افرادکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story